Wednesday, 30 April 2014

Laila Tu Aghe Di


Us Ashiq Par Hazar Afsos Hai



خواجہ قطب الدینؒ نے فرمایا کہ جب خواجہ جنید بغدادی (رح) عالمِ سکر (حال یعنی وَجد) کی کیفیت میں ہوتے تو سوائے ایک بات کے اور کچھ نہ فرماتے،وہ یہ تھی کہ

"اس عاشق پر ہزار افسوس ہے جو اللہ تعالٰی کی دوستی کا دَم مارے اور جو اَسرارِ الٰہی اس پر نازل ہوں ان کو فوراً دوسروں کے سامنے ظاہر کردے۔۔"



( فوائد السالکِین ، ملفوظات خواجہ قطب الدین بختیار کاکی (رح)، مُرتّبہ زہد الانبیاء بابا فرید الدّین مسعود گنج شکر(رح)، صفحہ نمبر 7)

Baba Mohammad Yahya Khan Farmate Hain


بابا محمد یحییٰ خان فرماتے ہیں

"پاکستان ختم ہونے کیلئے پیدا نہیں ہوا کیونکہ یہ محمد ﷺ اور علی ؓ نے بنایا ہے. یہ ان کا بنایا ہوا سلسلہ ہے، یہ ان کی طرف سے تحفہ ہے. یہ رب ذوالجلال کی نعمت ہے. ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے پاکستان کہیں نہیں جاتا. اس کو برباد کرنے والے خود برباد ہو جائیں گے. ان کا نام و نشان نہیں ہو گا. ہستی سے بگڑ جائیں گے. کتابوں سے ان کا ذکر نکل جائے گا. ذکر آئے گا بھی تو برائی کی صورت میں آئے گا مگر پاکستان کو کچھ بھی نہیں ہونے والا. آپ بالکل بے فکر رہیں..."

Na Mein Khawab Ghar

نہ میں خواب گر ، نہ میں کوزہ گر
میری منزلیں کہیں اور ہیں
مجھے جس جہاں کی تلاش ہے
جو دھمال میرا خیال ہے
جو کمال میرا جمال ہے
جو جمال میرا جلال ہے
جہاں ہجر روح وصال ہے
ابھی در وہ مجھ پہ کھلا نہیں
ابھی آگ میں ہوں میں جل رہا
ابھی اس کا عرفاں ہوا نہیں
مجھے رقص رومی ملا نہیں
ابھی ساز روح بجا نہیں
میں ازل سے جس کا ہوں منتظر
مجھے اس ابد کی تلاش ہے
نہ میں گیت ہوں نہ میں خواب ہوں
نہ سوال ہوں ، نہ جواب ہوں
نہ عذاب ہوں ، نہ ثواب ہوں
میں مکاں میں ہوں اک لامکاں
میں ہوں بےنشان کا اک نشاں
میری اک لگن میری زندگی
میری زندگی میری بندگی
میرے من میں اک ہی آگ ہے مجھے رقص رومی کی لاگ ہے
میرا مست کتنا یہ راگ ہے
کہ بلند میرا یہ بھاگ ہے
نہ میں خواب گر ، نہ میں کوزہ گر

Murshid Darkhat ki Mesal Hai


مرشد درخت کی مثل ہوتا ہے جو موسم کی سردی گرمی خود برداشت کرتا ہے لیکن اپنے زیرِ 

سایہ بیٹھنے والوں کو آرام وآرائش مہیا کرتا ہے مرشد کو دشمنِ دنیا اور دوستِ دین ہونا چاہیے اور 

طالب کو صاحبِ یقین، جو مرشد پر اپنی جان ومال قربان کرنے سے دریغ نہ کرے۔



(عین الفقر)


Friday, 25 April 2014

Yaar Se


Allah Hu


اوکھے پینڈے لمیاں نے راہواں عشق دیاں
درد جگر وچ سخت سزاواں عشق دیاں
اللہ ہو ۔۔اللہ ہو ۔۔اللہ ہو اللہ

ہائے پھلاں ورگی جندڑی _عشق رُلا چھڈدا
سرِ بازار ۔۔وچالے عشق۔,,نچا ,, چھڈ دا

ہائے ککھ نہ۔۔ چھڈے ۔۔دیکھ وفاواں عشق دیاں
اوکھے پینڈے _ لمیاں راہوں عشق دیاں
درد جگر وچ سخت سزاواں عشق دیاں
اللہ ہو ۔۔اللہ ہو ۔۔اللہ ہو اللہ

ہر ہر __دل ہر __تھاں اچ عشق سمایا اے
عرش فرش تے ۔۔عشق نے قدم ٹکایا ۔۔اے

عین چوداں طبقاں۔۔اندر تھاواں عشق دیاں
اوکھے پینڈے لمیاں راہواں عشق دیاں

عین باطن ۔۔۔عین الحق صداواں عشق دیاں
اوکھے پینڈے لمیاں راہواں عشق دیاں

درد جگر وچ سخت سزاواں عشق دیاں
اللہ ہو ۔۔اللہ ہو ۔۔اللہ ہو اللہ


Ikhlaq


Tera Zikar Hai

ترا ذکر ہے، تری یاد ہے، ترا نام تیرا پیام ہے
ہے اگر نصیب تری رضا تو یہ ہجر جانِ حضور ہے

تری یاد دل کی مرے دوا، ترانام روح کی ہے شفا
ترا بھولنا مری موت ہے ،ترا ذکر حاصل طور ہے

میں برا ہزار سہی مگر، ہے کرم پہ تیرے مری نظر
تو کریم ہے تو رحیم ہے مجھے ناز اس پہ ضرور ہے

Sunday, 20 April 2014

Zikar


ذِکر سے روح اِسطرح خوش ہوتا ہے جیسے کسی محبوب کے

 مسکرانے سے اُس کا چہرہ اور زیادہ خوشنما ہو جاتا ہے

 کیونکہ رُوح کا مُحبوب ذِکرہے
 



Rehmat e Lut Lo



آج دامن کو پھیلاؤ اے سائلو، رحمتیں لوٹ لو برکتیں لوٹ لو
ان سے جو مانگنا ہے تمہیں مانگ لو، فضل مولٰی سے سرکار مختار ہیں



فداك ابي و امي يا رسول الله


Un Ki Naat Sunana Mein


میرے نبی نے اتنا نوازا جھک گیا سر شکرانے میں 

لمحہ لمحہ گزرا میرا ، ان کی نعت سنانے میں

الصلوۃ والسلام علیک یا سیدی یا رسول اللہ


Shafi e Mahshar


دیکھ کر شافعیِ محشر کو سیاہ کاروں میں
بے گناہ کہنے لگے، ہم بھی ہیں گنہگاروں میں


صلی اللہ علی حبیبہ محمد وآلہ وسلم


Jamal e Gumbad e Hazra

جمال ِ گنبد خضرا عجیب ہوتا ہے.
کسی کسی کو یہ منظر نصیب ہوتا ہے 

اس ایک لمحے کا احوال ہو سکے نہ بیاں
گنہگار جب ان کے قریب ہوتا ہے.

یہ پوچھ اہل نظر سے کہ جالیوں کے قریب
دل و نظر سے طواف حبیب ہوتا ہے.

بڑے بڑے اسے جھک کر سلام کرتے ہیں
گدائے کُوئے نبی کب غریب ہوتا ہے.

جمالِ یار کی حسرت میں جو مریض ہوا
جمال یار ہی اس کا طبیب ہوتا ہے.

ظہوری جس پہ نگاہ کرم حضور کریں

خدا کا بندہ وہی خوش نصیب ہوتا ہے.


Saturday, 19 April 2014

Aqal


جب میں نے وہ لباس ( جنون ) پہنا تو میں اُس مقام پر پہنچ گیا کہ جہاں عقل کیلیئے میرے بام و دَر کا طواف خوش بختی کی علامت ہے ۔۔۔۔۔۔ !!!

یہ مَت خیال کر کہ عقل کیلیئے کوئی حساب و میزان نہیں ، عقل کے لیئے بندہ مُومن کی نگاہ ہی قیامت ہے ۔۔۔ !!!


( حکیم اَلامت ڈاکٹر محمد علامہ اقبال رحمۃ اللہ علی


Majnu Ne Shaher Chora



مجنوں نے شہر چهوڑا تو صحرا بهی چهوڑ دے
نظارے کی ہوس ہو تو لیلی بهی چهوڑ دے

واعظ کمال ترک سے ملتی ہے یا مراد
دنیا جو چهوڑ دی ہے تو عقباء بهی چهوڑ دے

ہے عاشقی میں رسم، الگ سب سے بیٹهنا
بت خانہ بهی حرم بهی کلیساء بهی چهوڑ دے

سوداگری نہیں یہ عبادت خدا کی ہے
اے بے خبر جزا کی تمنا بهی چهوڑ دے

لطف کلام کیا جو نہ ہو دل میں درد عشق
بسمل نہیں ہے تو،تو تڑپنا بهی چهوڑ دے

شبنم کی طرح پهولوں پہ رو اور چمن سے چل
اس باغ می قیام کا سودا بهی چهوڑ دے


Muje Armaan Na Dolat Ka



مجھے ارمان دولت کا،نہ شہرت کا،نہ عشرت کا
قبول! اے کاش کر لے وہ،بس اک سجدہ عبادت کا
شرابوں سے نہ ہو پائے گی، سیری میری اے ساقی
پلا دے مجھ سے تشنہءکام کو،اک جام وحدت کا..


Tuesday, 15 April 2014

Us Ki Nighah e Naaz Ne


اُس کی نِگاہِ ناز نے چھیڑا کُچھ اِس طرح


اب تک اُچھــل رہـی ہـــــے رگِ جـانِ آرزُو